وزیر خارجہ کا تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

79
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل، پارٹی کا اہم سرمایہ تھے ،شاہد نسیم گوندل کے انتقال سے تحریک انصاف ایک مخلص اور دیرینہ کارکن سے محروم ہو گئی۔وزیر خارجہ نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی ہے۔