وزیر خارجہ کی ہدایات پر طرابلس میں پاکستان کے ناظم الامور عاشق علی نے بن غازی میں حراستی مرکز کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

124
ممتاز زہرا بلوچ
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی پریس بریفنگ

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے لیبیا کے شہر بن غازی میں زیر حراست پاکستانی شہریوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ کی ہدایات پر طرابلس میں پاکستان کے ناظم الامور عاشق علی نے بن غازی میں حراستی مرکز کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان نے ہفتہ کو اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ قیدیوں کو خوراک اور بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن معمول کے طبی معائنے اور زیر حراست افراد کو ادویات کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی طبی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے پاکستان کا مشن آئی او ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔