23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی...

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ٹیلی فون پر بات چیت

- Advertisement -

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ٹیلی فون پر بات چیت ۔ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ میک ماسٹر نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر خزانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں امریکہ کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافے کیلئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بہتر سیکورٹی حالات اور معاشی ترقی کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کا بہترین موقع ملا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور وزیر اعظم محمد نوازشریف کی حکومت خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کیلئے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی زبردست کامیابی اور جاری آپریشن ردالفساد کے حوصلہ افزاءنتائج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری کمٹمنٹ کا مظہر ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد کے حصول، سلامتی اور لوگوں کی اقتصادی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں