وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ترکش کورٹ آف اکاﺅنٹس کے وفد کی ملاقات

76
APP61-20 ABU DHABI: February 20 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar presenting a souvenir to Mr. Fikret Coker Deputy President of TCA. APP

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ترکش کورٹ آف اکاﺅنٹس کے وفد نے نائب صدر فکرٹ کوکر کی قیادت میں ملاقات کی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ترکش کورٹ آف اکاﺅنٹس اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر ترکی میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو بھی گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکش کورٹ آف اکاﺅنٹس اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے درمیان قریبی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے دونوں ممالک میں آڈٹ کے طریقوں میں جدت لانے میں مدد ملے گی اور مالیاتی امور میں شفافیت کے ذریعے مجموعی گورننس میں بہتری آئے گی۔