وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس
چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے آئینی ترمیم کی تجویز دیدی
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات نے تجویز دی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے آئینی ترمیم کی جائے ۔منگل کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے مذکورہ اجلاس کی رپورٹ آئندہ اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کی جائے گی ۔