وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی آٹو موبائل کمپنیوں رینالٹ اور پیگوٹ کے مینوفیکچررز سے ملاقات

222

پیرس ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانس کی دو بڑی آٹو موبائل کمپنیوں رینالٹ اور پیگوٹ کے مینوفیکچررز سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں حکومت پاکستان کی طر ف سے حال ہی میں اعلان کردہ آٹو موبائل پالیسی سے متعلق آگاہ کیا جس میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلئے دلچسپی ، کشش اور مراعات رکھی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ تین برس کے دوران ہونے والی پاکستانی معیشت کی احیاء، معاشی استحکام میں ترقی کے بڑھتے ہوئے اعتماد پر زوردیا اورکہا کہ ملک میں نئی گاڑیوں کی بڑی مانگ ہے ۔