وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ا جلاس ، پشاور موڑ (جی نائن ) تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس چلانے کے حوالہ سے اصول وضوابط کا جائزہ لیا گیا

79
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ا جلاس ، پشاور موڑ (جی نائن ) تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس چلانے کے حوالہ سے اصول وضوابط کا جائزہ لیا گیا
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ا جلاس ، پشاور موڑ (جی نائن ) تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس چلانے کے حوالہ سے اصول وضوابط کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ا جلاس میں پشاور موڑ (جی نائن ) تا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس کوریڈور کو چلانے کے حوالہ سے اصول وضوابط کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین ،سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد ، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری افتخار علی شلوانی ، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مرزا نصیر عنایت ، این ایچ اے کے ممبر ارباب علی ، سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جلوس میں شریک ہوئے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے پشاور موڑ تا نیو ایئرپورٹ کے درمیان میٹروبس سروس کے جلد آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسافسروں کو باسہولت اور معیاری سفری خدمات دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کابینہ پہلے ہی اس روٹ پر میٹروبس چلانے کے لئے کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے چکی ہے تاہم اس حوالہ سے سی ڈی اے کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی معاونت درکار ہے تاکہ کوریڈور کو جلد ازجلد آپریشنل کیا جاسکے۔

انہوں نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے گزارش کی کہ اس روڈ کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کے لئے بسیں فراہم کی جائیں اور کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام تک معاونت جاری رکھی جائے۔وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبددالحفیظ شیخ نے حکومت پنجاب پر زور دیا کہ پشاور موڑ تا نیو ایئر پورٹ کوریڈور کو آپریشنل کرنے کے لئے بسوں کے علاوہ تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے اور یہ عمل کیپٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے تک جاری رکھا جائے۔

اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نئے میٹروبس کوریڈور کو چلانے ، سی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے معاملات کو حتمی شکل دے گی ۔