
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے اور کسی کو دہشت گردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایشیاءپیس فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہو اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی امن کے فروغ کے لئے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔