وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی وفدکو گھوٹکی میں مندر پر حملے کی تحقیقات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی

86

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) سندھ سے تحریک انصاف کے نمائندوں کے پارلیمانی وفد نے منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ وفد نے 14 ستمبر کو گھوٹکی میں پیش آنے واقعہ پر خدشات کا اظہار کیا جس پر وزیر داخلہ نے مندر پر حملے کی تحقیقات میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کے ساتھ رابطے میں ہیں، حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 295 کے تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہجوم کو مشتعل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ قانون سب کے لیے برابر ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔