وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ریسکیو آپریشن کےلئے ہائی الرٹ ، آزاد کشمیر انتظامیہ اور پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت

67

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملک بھر میں زلزلہ کے بعد ریسکیو آپریشن کےلئے ہائی الرٹ اور سول اداروں کو آزاد کشمیر انتظامیہ اور پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ناگہانی آفت سے نمٹنے کےلئے اسلام آباد انتظامیہ اور ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ انہوں نے طبی امداد اور میڈیکل سہولیات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔