اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ آگ بجھانے کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔