اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے گوجرانولہ ، اللہ والا چوک فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
جمعرات کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ۔ وزیر داخلہ نے وفاقی سکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔