وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

128

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ترکیہ کی حکومت ، عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔