وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی کی ملاقات

94
آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی نے ملاقات کی۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے مصدق عباسی نے وزارت داخلہ میں کام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور مشیر احتساب و داخلہ نے حکومتی پالیسی پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کےکارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔