اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کے امور اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار نے بھی وزیر داخلہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر داخلہ کووفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔