وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےنامور صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

191
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نامور صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوۓ ئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے فائرنگ میں ملوث شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔