وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دلیپ کمار کی وفات پراظہار تعزیت

43

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےا اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات پراظہار افسوس کیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدنے کہا کہ دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے، انکا متبادل ممکن نہیں۔اپنی ملاقاتوں میں بھی میں نے یوسف خان کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا۔شیخ رشید احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالی یوسف خان کے درجات بلند کرے اور ان کی لواحقین کو صبر عطا کرے۔