وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

155

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے شوکت ترین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، بطور وزیر خزانہ شوکت ترین کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔