وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ملاقات

111

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ہفتہ کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی مجموعی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرتی رہے گی۔