وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا چک بیلی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب

404

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو درپیش مشکل حالات میں مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں ، ٹیکسلا کے حلقہ سے میرے مخالفین گذشتہ کئی حکومتوں میں شامل رہے تاہم خود پھلنے پھولنے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوامی نمائندے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں چک بیلی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔