وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اجلاس کے دوران بریفنگ

100
APP88-07 ISLAMABAD: December 07 - Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan chairing meeting of heads of attached departments of Interior Ministry. APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کی مہم کے دوران 99کروڑ 50لاکھ 25ہزار 546 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی کامیابی سے تصدیق کی۔ مہم کے دوران 3630 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی پاکستانی شناخت واپس کی۔ پاکستان بھر میں خاندانی سربراہوں کو نادرا کی جانب سے بھیجے گئے 14 ملین ایس ایم ایس کے نتیجے میں اب تک 66 ہزار سے زائد مداخلت کاروں کی نشاندہی ہوئی۔ یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بدھ کو یہاں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے چھ ماہ کی قومی سیکیورٹی کی مہم مقررہ وقت میں مکمل ہو جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اس بھاری بھر کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کو ہدایت کی کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے لئے ایک مستقل اور جاری میکنزم تیار کیا جائے جو سال بھر جاری رہے تاکہ غیر قانونی ذرائع سے پاکستانی شناخت حاصل کرنے والے کسی بھی اجنبی کی روک تھام کی جاسکے۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور نادرا کو ہدایت کی کہ بیرون ملک جہاں زیادہ تعداد میں پاکستانی ہیں ان کو پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی بہتر سہولت اور مانیٹرنگ کی جائے۔