وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

158
APP62-18 ISLAMABAD: April 18 - Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan chairing high level meeting at Interior Ministry. APP

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لینڈنگ پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد قابل عمل ویزا اور ایمیگریشن کاعمل مکمل کئے بغیر پاکستان میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کے خلاف پاکستانی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں گرفتاری اور عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ یہ فیصلہ منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری داخلہ ، ایڈووکیٹ جنرل ، انسپکٹر جنرل پولیس ، چیف کمشنر آئی سی ٹی ، وزارت داخلہ ایف آئی اے اور ہوابازی ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ مختلف شکاری پارٹیوں بالخصوص مشرق وسطیٰ کی ایڈوانس ٹیموں اور ہمراہی سٹاف کی جانب سے ویزہ بے قاعدگیوںاور سکیورٹی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کی چیکنگ کے لئے موثر نظام وضع کریں۔ وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ اور سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس اور لینڈ سٹرپس کی نشاندہی کی جائے، جہاں شکار کے مقصد کے لئے وفود آتے ہیں ۔ امیگریشن اور کسٹم کے لئے ایس او پی وضع کیاجائے جبکہ محکمہ امیگریشن کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل ایک ہفتے میں مکمل کیاجائے۔