وزیر داخلہ کی متعلقہ اداروں کو تیاری کی ہدایت

120

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ کی طرف سے جعلی شناختی کارڈز کے خاتمہ کیلئے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کی مہم کے انتہائی حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئے ہیں اور لاکھوں شہریوں نے نادرا کی آگاہی مہم کے بعد اپنے شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے ازخود نادرا سے رجوع کیا ہے، اس مہم کے دوران اب تک 30 ہزار کے قریب غیر متعلقہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، آئندہ ماہ سے جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز ہو گا، وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو اس حوالہ سے تیاری کی ہدایت کر دی۔ پیر کو وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ نادرا جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کی تلاش اور پکڑ کیلئے وزیر داخلہ کی ہدایت پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔