وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018ءکا اجلاس

86

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018ءکے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کو ذیلی کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیاگیا ہے، یہ ذیلی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مساوی چار، چار ارکان شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018ءکا اجلاس جمعہ کو چیئرمین کمیٹی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و ورکس طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم خان سواتی، رکن قومی اسمبلی تنویر حسین، رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاﷲ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، رکن قومی اسمبلی سیّد نوید قمر، سینیٹر محمد علی خان سیف، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو، سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ اور سینیٹر عبدالرحمن ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018ءکے ٹی او آرز سے متعلق ذیلی کمیٹی کے ممبران کے نام اور کنوینئر کے نام کا انتخاب کیا گیا۔