وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

159

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔وفاقی وزیر نے ملازمت سے ریٹائر ہو نے والے سیکرٹری/چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا کی خدمات کو سراہا ۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے افسران ظفر زمان رانجھا کی اعلیٰ خدمات سے سیکھیں ۔ اجلاس میں ریلوے کے پانچ سالہ بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا گیا جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ گوادر میں پاکستان ریلوے کے دفتر کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ریلوے ٹریک پر انجینئرنگ رکا وٹیں ہٹانے کے لیے ایکشن پلان طلب کر لیا۔

جس کی وجہ سے سروس کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے۔ ریلوے کے آپریشنز، سروس ڈیلیوری اور مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے سے متعلق متعدد دیگرمعا ملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔