وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہولی فیملی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو

87

راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے نیا نظام متعارف کروا رہے ہیں،ہر ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و دیگر امور بارے رپورٹ بھیجنے کا پابند ہوگا،دیگر شہروں سے ریفرہوکر ہولی فیملی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ کی تفصیلات بھی روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائیں۔کسی ہسپتال میں ڈاکٹریا پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگرسہولیات کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیر کی صبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کارکردگی مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانی پیدا کرنے پر منحصر ہوگی، ڈاکٹرز مریضوں کو زیادہ سے زیادہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے مسیحائی کا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایمرجنسی ، لیبر روم ، آو¿ٹ ڈور، ویٹنگ ایریا، آپریشن تھیٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و ہسپتال کے دیگر افسران سے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں۔