وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بار ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات‎‎، درپیش مسائل کے بارے آگاہ کیا

72

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور خانیوال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا آصف سعید، جنرل سیکریٹری مہر حسیب قادر اور نائب صدر رابعہ منال خان کے علاوہ دیگر بار ممبران اور وکلاء بھی موجود تھے۔

وفد نے بار کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون و انصاف نے بار کے منتخب ممبران کو انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور وزارت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔