27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک...

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے صدر ڈاکٹر جیک لاو کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے صدر ڈاکٹر جیک لاو نے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سٹارٹ اپ ایکوسسٹم اور انوویشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیر مملکت آئی ٹی کو قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے صدر ڈاکٹر جیک لاو نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں قطر میں اپنے دفاتر قائم کریں، پاکستانی کمپنیوں کی قطر میں موجودگی انہیں مشرق وسطی کی مارکیٹوں تک بہتر رسائی میں مددگار ہو گی، چاہتے ہیں کہ پاکستانی انٹرپرینیورز قطر میں آ کر فائونڈیشنل ٹیکنالوجیز پر کام کریں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ حکومت انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کا فوکس نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی میں ٹریننگ اور ان کی استعداد کار بڑھانے پر ہے، ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں، پاکستان اور قطر کے مابین سٹارٹ اپس ایکسچینج پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے اگنائٹ اور قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک مل کر کام کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ قطر میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرایا جائے، پاکستان اور قطر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی بھی موجود تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=484077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں