وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پراظہار تعزیت

94

اسلام اباد۔22فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر مملکت نے کہاکہ وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے افسر اور جوان ہمارے ہیروز ہیں،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ کیپٹن حیدر عباس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔