اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو اوآئی سی کے 48 ویں اجلاس میں وزراء خارجہ کے استقبال کے لئے وزیر مہمان داری نامزد کردیا ہے. اسلام آباد میں 22 اور 23مارچ کو اوآئی سی کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے.
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ممبر ممالک کےوزراء خارجہ اتوار کی سہ پہر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے ۔ وزیر مہمان داری فرخ حبیب او آئی سی کے ممبر ممالک کے وزراء خارجہ کا خیر مقدم کریں گے۔