وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے 6 فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

72

فیصل آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے 6 فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جن میں حلقہ این اے108 سی سی 2،3 کا 8.695 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلٹریشن پلانٹ، سی سی 157 کا 4.348 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالافلٹریشن پلانٹ،سی سی91، 92 پی پی 113کا 8.695 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلٹریشن پلانٹ،سی سی 110 اور111 کا 8.695 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلٹریشن پلانٹ،سی سی 100 حلقہ این اے 108 و پی پی 107 کا 8.695 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلٹریشن پلانٹ اور سی سی 85 و 89 حلقہ این اے 108 و پی پی114 میں 8.695 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا فلٹریشن پلانٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر گجر، میاں وارث عزیز اور ممتاز سیاسی رہنما عادل رفیع چیمہ و اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت عوام کو فراہمی و نکاسی آب، سڑکات، ڈسپنسریز، سکولز،پارکس اور صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے تاکہ شہریوں کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد میں اربوں روپے کی تعمیراتی و ترقیاتی سکیموں پر برق رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے جن کی تکمیل پر فیصل آباد پہلے سے با لکل مختلف اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ شہر نظر آئے گا جس کیلئے فیصل آباد کے ارکان اسمبلی کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی اور انتخابی وعدے پورے کرنے پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا شکریہ ادا کیا۔