وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

94

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کا وطیرہ ہے، ہمیں ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہئے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہو،ہمارے افسران اور جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں کل بھی پاک فوج کے ایک کیپٹن اور جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے،اب جب کہ ن لیگ کو عدم اعتماد ناکام ہوتی نظر آرہی ہے تو انکا دماغی توازن کھو گیا ہے، آج ن لیگ واپس "مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کو ہمیشہ اس وقت ٹیلی فون کالز کی یاد آتیں ہے جب وہ سیاسی طور پر بند گلی میں جاپہنچے ہیں،ن لیگ نے ہمیشہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی،لندن میں بیٹھ کر حمدللہ جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں ان کا وطیرہ رہیں ہیں،بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے نواز شریف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔