وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کے گھر جاکر ان کے بھائی کےا نتقال پر تعزیت کی

69

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور ان سے ان کے جواں سال بھائی اور ڈرائیور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹریفک کے المناک حادثے میں محمد صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہلخانہ کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ۔