اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش پرگئے اور ان کےبڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ رشید احمد کے بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔