وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سی پی این ای کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو

119
APP70-02 KARACHI: December 02 – Minister of State for Information & Broadcasting Ms. Marriyum Aurangzeb addressing during Meet the Editors at CPNE office. APP Photo by Abbas Mehdi

کراچی ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری اور مستحکم پاکستان کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، صحافیوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کے لئے قانون سازی شروع کی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آئندہ سال کے آغاز میں بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے عہدیداران اور اراکین سے کونسل کے ہیڈ آفس کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر سینئر صحافی ضیاءشاہد، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور کراچی سے بدامنی کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد موٹر وے کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے جبکہ حیدرآباد سے سکھر اور سکھر سے ملتان موٹروے بھی موجودہ دورحکومت میں مکمل ہو جائے گا۔ا