اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کے وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات پر یقین نہیں کر رہے ، کسی رہنما کی شہرت کے لیے ترقیاتی کام بھی ایک پیمانہ ہوتے ہیں اور ہمارے حالیہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی اس لئے پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ،حالیہ سروے رپورٹ حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں حوصلہ افزا ہے ، رپورٹ اس بات کی عکا س ہے حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،