وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو اور گوجرہ میں کارکنوں سے خطاب

118
APP71-16 FAISALABAD: April 16 - Ms. Marriyum Aurangzeb, Minister of State for IB&NH holding interaction with media persons. APP

اسلام آباد/فیصل آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں، وزیر اعظم کے وژن اور ٹھوس اقدامات کی بدولت آج ملک درست سمت میں گامز ن ہے، عوام باشعور ہیں، 2018 کے انتخابات میں کام کرنے والے کو ہی ووٹ دیں گے، آج بیرون ملک سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کر رہے ہیں، عالمی ادارے پاکستانی معیشت کو ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں، سی پیک سے 65 ملکوںکو براہ راست فائدہ ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت،امن کے قیام،ملکی تعمیر و ترقی اور قومی معیشت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، آئندہ سال کے شروع میں قوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بجلی کے اندھیروں سے نجات مل جائیگی،سستی اور وافر بجلی ہونے سے ملک میں خوشحالی اور صنعتی و کاروباری ترقی کا دور دورہ ہوگا، پاناما کیس کا فیصلہ کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پانامہ کیس کے فیصلہ کا انہیں لوگوں کو انتظار ہے جنہوں نے اس کیس پر سیاست کی جبکہ پوری قوم تو وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی سطح پر صحافیوں کی سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہت اہم قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، قانون سازی کے حوالے سے صحافیوں سے مشاورت کی جارہی ہے، قانون سازی کے ذریعے میڈیا ہاﺅسز اور مالکان صحافیوں کی فلاح و بہبودکے پابند ہوں گے۔