وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق پہلی قومی فلم و براڈکاسٹ پروڈکشن پالیسی تشکیل دینے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے

124
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق پہلی قومی فلم و براڈکاسٹ پروڈکشن پالیسی تشکیل دینے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے،وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس پانچ مئی کو کراچی میں منعقد ہوگی، وزیر مملکت مریم اورنگزیب افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی،فلمی فنکاروں،مقامی پروڈیوسرز، براڈ کاسٹ ہاﺅسز اور فلم پیش کار ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورتی سیشن بھی ہوں گے

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق پہلی قومی فلم و براڈکاسٹ پروڈکشن پالیسی تشکیل دینے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس پانچ مئی کو کراچی میں منعقد ہوگی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی جس کے بعد وزیر مملکت شرکاءکے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔شام کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب صف اول کے فلمی فنکاروں کے ساتھ خصوصی مشاورتی سیشن بھی کریں گی۔ 6 مئی ہفتہ کو مقامی پروڈیوسرز اور براڈ کاسٹ ہاﺅسز وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر مملکت فلم پیش کار ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی مشاورت کریں گی۔ دو روزہ مشاورتی کانفرنس کا اختتامی اجلاس شام کو منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر ہونگے۔کانفرنس کے اختتام پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب پی ایف ای اے‘ پی ایف پی اے اور فنکاروں کے ہمراہ جوائنٹ سٹیک آﺅٹ بھی کریں گی،دریں اثنا وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے فن و ثقافت کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کو کبھی نہیں جھٹلایا جاسکتا کہ فلمیں نہ صرف معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں بلکہ عوام کو قومی معاملات اور چیلنجز سے روشناس کرانے کے ساتھ ثقافتی اقدار کو فروغ دینے میں بھی ان کا اہم کردار ہوتا ہے۔