وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی صحافیوں سے گفتگو

116
APP35-27 ISLAMABAD: November 27 - Marriyum Aurangzeb, Minister of State for Information, Broadcasting & National Heritage talking to media on the occasion of funfair held at private school. APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد تعلیم کے شعبے میں بہتری لانا ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر اورمساوی مواقع اور سہولیات میسرآسکیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 422سکولوں اور کالجوں میں نجی سکولوں کی انتظامیہ کی معاونت سے سرکاری سکولوں اورکالجوں میں جامع اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، سرکاری سکولوں کے فزیکل انفراسٹرکچر ، کوالٹی آف ایجوکیشن اور اساتذہ کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ٹیچرز ٹرینگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے