- Advertisement -
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے ملاقات کی اور دوطرفہ علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغانستان بارے منعقد ہونے والے خصوصی ایلچیوں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے بین الاقوامی برادری کے لیے افغانستان کے عوام کی حمایت میں قابل اعتماد اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندوں کا اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دوحہ قطر میں طلب کیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=361648
- Advertisement -