وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا بیان

112

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بدولت پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب برپا ہو چکا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے، عمران خان اگر احتجاجی سیاست کی بجائے خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کی تربیت پر توجہ دیتے تو یہ اعزاز اور ایوارڈ انہیں بھی مل سکتے تھے۔