اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پیر کو بیلجیئم کے سیکرٹری خارجہ برائے اسائلم اینڈ مائیگریشن نکول ڈیمور سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان لیبر پارٹنرشپ پر مفاہمت نامے پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان سے بیلجیئم کو افرادی قوت کی فراہمی کے جلد مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔