25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی...

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار، پریپریٹری آفس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نےانٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق پرامن طریقوں سے بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کے پریپریٹری آفس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے تمام فریقین کو دفتر کھولنے پر مبارکباد دی اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق پرامن طریقوں سے بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی بین الاقوامی برادری کا مشترکہ مقصد ہے، اس کے باوجود حل نہ ہونے والے مسئلہ کشمیر جیسے بین الاقوامی تنازعات ترقی کے عمل کو متاثر کرتے ہیں اور غربت کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور پائیدار ترقی کے شراکت دار کے طور پر، چین کا عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن بین الاقوامی تنازعات کے فوری اور کم لاگت حل کی راہ ہموار کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں