
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیجامیتھو الیگون کی ملاقات ، نئی ذمہ دارایاں سنبھالے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیجامیتھو الیگون نے جمعہ کے روز ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ دارایاں سنبھالے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کا بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے ۔ انہوں نے عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ شراکت داری مستقبل میں بھی مزید بڑھے گی، دونوں شخصیات نے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔