وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ قبضے واگزار کرانے کے لئے کارروائی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

78
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں گے، اربوں روپے کی زمین واگزار کرا لی ہے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں، پہلے صرف عام آدمی پر ہاتھ ڈالا جاتا تھا، اب انہیں تنگ نہیں کریں گے۔ جمعہ کو کورال اور کری میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ قبضے واگزار کرانے کے لئے کی گئی کارروائی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورال اور کری میں 33 ہزار کنال زمین واگزار کرا کر ڈی مارکیشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں 6 ارب یومیہ سود اتارنے کے لئے دینا پڑتا ہے اس ملک کے وفاقی دارالحکومت میں اربوں کھربوں کی اراضی پر قبضے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جی 12 میں31 پلازوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 9 ارب روپے تک بنتی ہے، سنٹورس سے بھی جگہ واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت اربوں روپے میں ہے، اس کے علاوہ بھی حکومت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے، فیض آباد کے قریب زمین پر قبضہ کر کے اڈہ قائم کیا گیا تھا یہ قبضہ بھی ختم کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ لوگ قانون سے بالاتر تھے، اب سب برابر ہیں، ہم ماضی کی طرح عام آدمی کو تنگ نہیں کریں گے، پوری تیاری اور ہوم ورک کے ساتھ قانون کے تحت کارروائی کریں گے، پہلے صرف عام آدمی پر ہاتھ ڈالا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضوں میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے اس کے تشخص کو بحال کریں گے۔