وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ایف بی آر کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

82
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی ویب سائٹ جدید تقاضوں اور ٹیکس گزاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ وزیر مملکت نے ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن اور ان کی ٹیم کو نئی ویب سائٹ کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے کہا کہ نئی ویب سائٹ کے ذریعے ٹیکس گزار نہ صرف ٹیکس قوانین بلکہ اپنے ٹیکس مسائل کا حل بھی معلوم کر سکیں گے۔