وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر کی گفتگو

153
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ہے ،وفاقی وزیر صنعت و تجار ت حماد اظہر
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ہے ،وفاقی وزیر صنعت و تجار ت حماد اظہر

لاہور۔17 مارچ(اے پی پی )وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سال میں ملکی برآمدات کم ترین سطح پر گر گئیں، سابق حکمرانوں نے قرضے لیے، معیشت دائو پر لگائی، خزانہ پھر بھی خالی چھوڑ گئے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے ،باہر کے ممالک کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں عمران خان جیسے حکمران کی تلاش تھی،وہ اتوار کے روز سبزہ زارایل بلاک میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود ، ارشاد ڈوگر ، چوہدری اصغر گجر، ملک شبیر، میاں عمر اقبال سمیت واسا حکام بھی موجود تھے،وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر نے کہا کہ حلقہ این اے 126 پہلے عدم توجہ کا شکار رہا، بجلی کے مسائل کے حل کیلئے ہم نے ٹرانسفارمر مہیا کیے،حلقہ صاف پینے کے پانی سے محروم رہا اس لئے یہاں دوسرے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا جا رہا ہے،آئندہ 5سال میں حلقے کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، ایل ڈی اے کی زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے، واگزار کروائی گئی زمینوں پر سکول ، کالج اور ہسپتال بنائیں گے، ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کے کاغذات عام کر کے حلقے کی دیواروں پر چپکائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس حلقے کی طرح پورا ملک کرپشن کا شکار ہے ، ہر ادارہ خسارے اور کرپشن کا شکار ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے،عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے بھارت اور امریکی بھی راہ راست پر آگئے، تاہم گزشتہ 10سال کی بیڈ گورننس کیوجہ سے کڑے وقت سے گزرنا پڑے گا، ہم سادگی اپنائیں گے۔ ملک کو مکمل بہتر ہوتے سال ، ڈیڑھ سال لگ جائے گا، ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے پر پھر بھی غر بت ہمارا مقدر رہی جس کی وجہ ایماندار قیادت کا فقدان تھا،ہمیںچادر کے مطابق پائوں پھیلانا پڑیں گے،بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے ، ہماری حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئندہ کی نسلیں پاکستانی ہونے پر فخر کریں گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھانہ کلچر کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ہر شخص کیلئے پولیس حقیقی محافظ بنے گی، ایسا نظام لا رہے ہیں کہ ہمارے بعد کے حکمران بھی کرپشن نہیں کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ میں خزانے سے تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا، حلقے کے فنڈز کی جان سے زیادہ رکھوالی کریں گے ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ سبزہ زار میں واسا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،علاقے میںکافی نئے ٹیوب ویل لگوائے ہیں ،5ماہ میں واسا نے 1ارب ریونیو کمایا اور واسا میں 50فیصد بہتری آئی ، واسا کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے ، پنشنرز کیلئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔