وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا موٹر وے پولیس کی تقریب سے خطاب ، اے پی پی سے خصوصی گفتگو

88
APP01-28 ISLAMABAD: November 28 - Minister of State for Communications Murad Saeed addressing at inaugurating ceremony of "HUMSAFAR Smart Phone AAP" at NH & MP Drivers Licensing Authority. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنے سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر ابھرا ہے، پاکستان اپنی طرف سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہا ہے ، بھارت کی طرف سے اپنے حصے کا کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے، موٹر وے پولیس کو ملک کی بہترین فورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے، شاہرات اور موٹروے پر سفر کرنے والوںکو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے موٹر وے پولیس "ہم سفر”کے نام سے موبائل فون ایپلیکیشن کے ذریعے موسم ، راستوں کے حالات ، حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد اور امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو موٹر وے پولیس لائن میں موٹر وے پولیس کی موبائل فون ایپلیکیشن ” ہم سفر” کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب اور اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔