وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

86
حکومت اپوزیشن کے اقدام کا آئینی طریقے سے جواب دے گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ فاٹا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کو توسیع دی جائے گی‘ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا عمل جاری ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی‘ قیصر اشیخ‘ خرم دستگیر ‘ محسن داوڑ‘ علی وزیر کے سوالات کے جواب میں وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن معیاری سروس کیو او ایس کے سروے کے ذریعے سیلولر آپریٹر کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔ کال منقطع ہونے کا ٹیکسیشن کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ قدرتی عمل ہے اس کا تعلق نیٹ ورک سے ہے۔ ایسے واقعات دور دراز علاقوں میں سامنے آتے ہیں لیکن کال منقطع ہونے کے واقعات کی شرح انتہائی کم ہے تاہم اس حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔