وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

140

لاہور۔25 اکتوبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن ریاست پر حملہ کے مترادف ہے عمران خان سیاسیعزائم کیلئے ملک کے خلاف دشمن سے بھی زیادہ نچلی حد تک جا سکتے ہیں 2 نومبر کو پاکستان رواں دواں ہو گا پانامہ پیپرز کا فیصلہ عدالت کرے گی عمران خان کو اگر دھرنے کا شوق ہے تو وہ کے پی کے کی کرپشن کے خلاف دیں وہ منگل کے روز شالامار سرکل لیسکو کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے عابد شیر علی نے کہا کہ تحرےک انصاف کے پاس اگر حکومت کےخلاف ایک بھی ثبوت ہے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہےں انہوں نے کہا کہ ”سیاسی کزن“ سمیت دیگر محرکات پاکستان میں انتشار پھیلا کر اس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پہلے بھی آزما چکے ہیں اب بھی ان کے عزائم ناکام ہوں گے